بے روزگاری سے تنگ نوجوان خودکشی کے لئے ٹاور پر چڑھ گیا

0

پنڈدادنخان (آصف حیات مرزا+ نور چغتائی) ایک کروڑ نوکریوں کا حکومتی وعدہ، نوکری نہ ملی تو پنڈ دادنخان میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر نوجوان ٹاور پر چڑھ گیا، فواد چوہدری کی طرف سے نوجوان کو نوکری دلوانے کی یقین دہانی پر ریسکیو 1122 نے نوجوان کو ٹاور سے نیچے اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان کے علاقہ للِہ انٹر چینج کے قریب مڈل پاس 26 سالہ نوجوان علی حیدر ولد محمد حنیف سکنہ بھیلوال غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کی غرض سے موبائل ٹیلی فون کے ٹاور پر چڑھ کرگیا۔

نوجوان نے ٹاور کے نیچے اپنی تحریر میں کہا کہ وہ غربت سے تنگ آ گیا ہے اگر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، اس علاقہ سے منتخب ممبر قومی اسمبلی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ایم پی اے چوہدری ناصر محمود للِہ نے اسے نوکری نہ دی تو وہ خود کشی کر لے گا۔

نوجوان نے کہا کہ اب اس سے غربت اور تنگ دستی کی زندگی نہیں گزاری جاتی۔عوام نے ریسکیو1122کو اطلاع دی، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ،رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ شاہنواز، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

نوجوان نے ریسکیو 1122 سے کامیاب مذاکرات اور راجہ شاہنواز نے فواد چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی ہدایت پر نوکری کی یقین دہانی کرائی جس پر نوجوان کو ریسکیو اہلکاروں نے ٹاور سے نیچے اتار لیا، عوام کا ہجوم بھی اس منظر کو دیکھتا رہا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس علی نومی نوجوان نے ایک سال قبل بھی موبائل ٹاورپر چڑھ کر خود کشی کی ناکام کوشش کی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.