پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں انجمن تحفظ حقوق تاجران کا قیام، عہدیدار تاجروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے

پنڈدادنخان میں انجمن تحفظ حقوق تاجران کا قیام، عہدیدار تاجروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان کے تاجروں نے جن میں شالیمار ہوٹل تا گورنمنٹ البیرونی کالج پنڈدادنخان شالیمار ہوٹل تا گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج اندرون لاری اڈا کشمیر چوک نادرا آفس کے تمام تاجر اور تمام شعبہ جات کے ٹریڈر؛ سروس پروائیڈر اس میں شامل ہوں گے۔

لاری اڈا کھیوڑہ روڈ جہلم روڈ ریلوے روڈ شالیمار ھوٹل چوک کے نمائندہ دکانداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ چاروں روڈز اور لاری اڈہ سمیت تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے حقوق تحفظ تاجران کے نام سے انجمن تاجران کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انجمن میں سپیرپارٹس؛ موٹر مکینک؛ویلڈر؛کارپینٹر؛ سمیت تمام دیگر کاروبار سے وابستہ افراد کو شامل کیا جائے گا جس کے لیے مکمل اجلاس آئندہ چند روز تک بلایا جائے گا اور اس میں عہدے داروں کا چناؤ عمل میں آئے گا اس کا اعلان حاجی محمد ریاض نے کیا جبکہ اس کی تائید خواجہ نصرت حاجی محمد لیاقت۔ استاد جلیل چوہدری عبدالرحمان ملک خالد اجمل خان بلوچ خواجہ محمد یوسف محمد افضل بٹ محمد یوسف بھٹی نے کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button