کھیوڑہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی، 1کلو سے زائد چرس برآمد، ملزم گرفتار

0

پنڈدادنخان:ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفار قیصرانی،ڈی ایس پی سیف الرحمن،ایس ایچ او عبدالغفور بٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چوکی انچارج کھیوڑہ منظور حسین اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چرس کی بھاری مقدار بر آمد کر کے ملزم کو گر فتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ڈی پی او جہلم حافظ عبدالغفارر قیصرانی نے گھیرا انتہائی تنگ کیا ہوا ہے اور منشیات فروشی کے اس جہاد میں ان کو تحصیل پنڈدادنخان میں بھی بہترین ٹیم ڈی ایس پی سیف الر حمن،ایس ایچ او عبدالغفور بٹ،اے ایس آئی منظور حسین کی دن رات کامیابیاں شامل ہیں۔

جب سے ایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے چارج لیا ہے پوری تحصیل میں منشیات فروشی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اور کسی بھی دبائو کو خاطر میں نہیں لایا جاتا۔پولیس چوکی کھیوڑہ کے انچارج منظور حسین نے بھی بڑے بڑے منشیات فرشوں کو گرفتار کیا ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ رات ناکہ کے دوران وقار احمدسے جوکہ پیدل ر یلوے پھا ٹک کی طرف سے آرہا تھا مہر نذر چوک کے قریب اس کی تلاشی پر اس سے 1140 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے مقدمہ نمبر38 اور FIR بجرم 9-c درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

عوامی سماجی حلقوں کا دو ماہ سے کامیابی سے جاری منشیات فرشوں کی گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.