حکومت تارکین وطن کو مکمل جانی و مالی تحفظ فراہم کرے، سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن

0

دینہ: حکومت تارکین وطن کو مکمل جانی و مالی تحفظ فراہم کرے ،بریڈ فورڈ کا رہائشی پاکستان میں قتل ہوا مگر تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ،طالب شاہ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا ۔

سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے کے چیئرمین امتیاز کاظمی ،صدر فرحت نقوی،جنرل سیکرٹری محمود شاہرہنماؤں مصور نقوی،اور شمشیر کاظمی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان تارکین وطن کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اوور سیز پاکستانی کمیونٹی آبائی ملک میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہو گئی ہے۔اور وہ پاکستان میں اپنی جان و مال کو غیر محفوظ سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اوور سیز پاکستانی کمیونٹی بالخصوص آزاد کشمیر کے شہریوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،برطانیہ سے جانے والے لوگوں کو دن دیہا ڑے لوٹا جا رہا ہے کہ ا یک کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے،طالب حسین شاہ برطانیہ سے اپنے گھر دینہ گئے اور رات کو قتل ہو گئے ایسے واقعات سے برٹش پاکستانی کمیونٹی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

ان رہنماؤں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سید طالب حسین شاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.