دینہاہم خبریں

ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں، جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتا۔ مہر محمد فیاض

دینہ: میاں نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی ،ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی خدمات قبل تحسین ہیں آج بڑے بڑے جلسوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ میاں نواز شریف کے علاوہ کوئی لیڈر قبول نہیں، مسلم لیگ (ن) عوام سے کیئے گئے دعوے پورے کر رہی ہے ،آج کھوکھا روڈ اور نالہ گہان پل کی میری دیرینہ خواہش پوری ہو گئی ہے ،گیس کے دعوے کرنے والے 31مارچ تک کام شروع کروائیں اگر نہ کروا سکیں تو پھر آپ کا بھائی مہر فیاض ہی کروائے گا ،دینہ شہر میں ترقیا تی کام زور و شور سے جاری ہیں عوام کی خدمت کے لئے میں ہر وقت حاضر ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مہر محمد فیاض نے 51کروڑ کی لاگت سے جی ٹی روڈ سے بڑاگروں تک سڑک اور نالہ گہان پل کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم این اے نگہت میر،چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق سمیت ،یونین کونسلوں کے چیئر مین و وائس چیئر مین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مہر فیاض نے کہا کہ میرا جینا مرنا دینہ کی عوام کے ساتھ ہے ان کے مسائل میرے مسائل ہیں آج میری دیرینہ خواہش جی ٹی روڈ سے بڑاگراں تک سڑک اور نالہ گہاں پر پل کی تعمیر پوری ہونے جا رہی ہے گیس کے دعوے کرنے والوں سے میرا چیلنج ہے کہ گیس کی منظوری اگر کروائی ہے اور فنڈ ریلیز کروائے ہیں تو 31مارچ تک کام شروع کر کے دکھائیں اگر نہ کروا سکے تو یہ آپ کا بھائی مہر فیاض ہی گیس لے کر آئے گا ،میں جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتا ،میرے 10 سال پورے ہونے والے ہیں اور میں قسم اُٹھا کر کہتا ہوں آج تک کسی ٹھیکدار سے ایک روپے کا بھی رودار نہیں ہوں میری یہی کوشش رہی ہے کہ کام اچھا ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ایم این اے نگہت میر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کے لئے ان گنت کام کیے ہیں آج جس کی سزا ان کو دی جا رہی ہے مگر ہمارے دلوں سے ہمارے لیڈر میاں نواز شریف کو کوئی نہیں نکال سکتا۔

تقریب سے چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق نہ کہا کہ میونسپل کمیٹی دینہ پچھلے 20سالوں میں وہ کام نہیں کروا سکی جو مہر فیاض نے میونسپل کمیٹی دینہ کی حدود میں چند سالوں میں کروائے ہیں مہر فیاض مفاد پرستی اور ذاتیات کی سیاست نہیں کی ہم نے ہمیشہ اچھی سیاست کو فروغ دیا ہے مہر فیاض نے تقریباً عرب سے اوپر کے کام ہوئے ہوں گے اگر کوئی محکمہ یا ٹھیکیدار یہ ثابت کر دے کہ مہر فیاض نے کسی سے کمیشن لی ہو تو میں سمجھتا ہوں انہیں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button