جہلماہم خبریں

نوازشریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں ہسپتال سے گھر آئے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف پہلے مریض ہیں جو تشویش ناک حالت میں ہسپتال سے گھر آئے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کا ایک بچہ بھی دھرنے میں شریک نہیں ہے، پہلے مولانا مدارس کے بچوں کوافغانستان بھیجتے تھے، آج یہاں لے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا غفور حیدری بارش میں گھر میں بیٹھے رہے اور شرکاء خوار ہوتے رہے جب کہ کل اقلیتوں اور کرتارپور کے لیے جو زبان استعمال کی گئی وہ سب نے دیکھی تاہم حکومت اور اسلام آباد کو دھرنے سے کوئی خطرہ نہیں، تمام تر منفی کوششوں کے باوجود ملک ترقی کرے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں اشرافیہ نے قوم کے پلیٹ لیٹس کم کیے، نواز شریف نے بھی عوام کے اور ہمارے وائٹ بلڈ سیلز کم کردیے ہیں تاہم ان سے بس یہ چاہتے ہیں کہ وہ عوام کے پیسے واپس کر دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف واحد شخص ہیں جو تشویشناک حالت میں ہسپتال کے بجائے گھر منتقل ہوئے تاہم نوازشریف کی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button