دینہ میں نامعلوم چور گھر کی عقبی دیوار توڑ کر طلائی زیورات، ڈالرز اور نقدی لوٹ کر فرار

0

دینہ: نواحی علاقہ میں نامعلوم چور گھر کی عقبی دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،700ڈالر ،42ہزار نقدی لوٹ کر فرار ،گھر کے اہل خانہ صبح اُٹھے تو دیکھا کہ دیوار ٹوٹی ہوئی تھی اور سامان غائب تھا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ خانہ بوکی میں نامعلوم چور ظہور احمد ولد صفدر حسین کے گھر کی عقبی دیوار کو توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور کمرے میں پڑے لاکر کو توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 5تولے طلائی زیورات ،700ڈالر اور 42ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اہل خانہ دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے تھے جب صبح اُٹھے تو دیکھا کہ دیوار ٹوٹی ہوئی تھی او ر سامان غائب تھا ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.