جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 15 مثبت کیسز رپورٹ، فعال کیسز کی تعداد 71 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 15 مثبت کیسز رپورٹ، فعال کیسز کی تعداد 71 ہو گئی، 5 لاکھ 4 ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 15مریضوں کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح %5.92 رہی۔

اس وقت ضلع بھر میں 68 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 114592 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2544 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2404 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 69 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 53431 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 1063 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 28 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.03 ہے۔

ضلع بھرمیں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2978 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 504551 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button