جہلماہم خبریں

میونسپل کمیٹی جہلم کے بلڈنگز انسپکٹروں نے 4/5 مرلہ کے مکان تعمیر کرنیوالے شہریوں کو بھی شکنجے میں لے لیا

جہلم: میونسپل کمیٹی کے بلڈنگز انسپکٹروں کا شہر بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم ،4 سے 5 مرلہ مکانوں کی تعمیر و مرمت اورتوسیع کرنیوالوں کو بھی رگڑا ، محکمانہ ، قانونی کارروائی کے نام پر حراساں کرکے رقمیں بٹورنے کا دھندہ جاری ، عوامی ، سماجی حلقوں اور متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری بلدیات ، کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنرجہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی جہلم کے بلڈنگز انسپکٹروں نے 4/5 مرلہ کے مکان تعمیر کرنے والے شہریوں کو بھی شکنجے میں لے رکھا ہے ، متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ4 سے5 مرلہ ذاتی مکان کی تعمیر و مرمت توسیع پر بلڈنگز انسپکٹر حراساں کرنا شروع کر دیتے ہیں ، خواہشات کا احترام نہ کرنے والے شہریوں کو مختلف حربوں کے زریعے حراساں کیا جاتاہے ، جبکہ بلڈنگ انسپکٹروں کی تمنا پوری کرنے والے شہریوں کے لئے کوئی قانون ضابطہ لاگو نہیں ہوتاجس کیوجہ سے میونسپل کمیٹی معاشی بحران کا شکار ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے بلڈ نگز انسپکٹروں کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا پابند بنایا جائے اوربغیر ریکارڈ کے فیسیں وصول کرنے والے بلڈنگز انسپکٹروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ میونسپل کمیٹی مالی بحران سے نکل سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button