ڈومیلی

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں چوروں کی 5 گھروں کے تالے توڑ کر چوری کی کوشش

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی کی حدود ککرالہ میں چوری کی واردات، نامعلوم چوروں نے پانچ گھروں کے تالے توڑے، کوئی نقصان نہیں ہوا، مقامی شخص کے مسجد میں اعلان کے بعد چور بھاگ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو تھانہ ڈومیلی کی حدود بڑاگواہ کے گاؤں ککرالہ میں چوری کی واردات ہوئی جس میں چوروں نے پانچ گھروں کے تالے توڑے اور اندر داخل ہوئے گھروں میں پڑے سامان کو اکھاڑ پچھاڑ کردی۔

چار گھروں میں کوئی فیملی رہائش پذیز نہیں تھی جب پانچویں گھر داخل ہوئے وہاں موجود فیملی کو چوروں نے اندر بندکردیااور دوسرے کمروں کے تالے توڑے تو اندر موجود فیملی کے بروقت کال پر مقامی شخص نے مسجد میں اعلان کردیا جس پر گاؤں کے رہائشی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور چوربھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ رات تین بجے پیش آیا، کسی چیز نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button