دینہ میں پھل دار، پھول دار پودے اور درخت لگا کر کلین اینڈ گرین پروگرام کا آغاز کر دیا

0

دینہ: چیف آفیسر بلدیہ دینہ نے دینہ شہر میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت جی ٹی روڈ پر پھل دار ،پھول دار پودے و درخت لگائے ،کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت دینہ شہر میں ماحول کی بہتری کے لیے سول سوسائٹی بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے۔ الفت شہزاد

تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد گوندل نے پنجاب گورنمنٹ کے پروگرام کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت جی ٹی روڈ پر پھل دار اور پھول دار پودے لگا کر کلین اینڈ گرین پروگرام کا آغاز کر دیا ۔

چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد گوندل نے جی ٹی روڈ پر سب سے پہلے صفائی کروا کر پودے لگائے گئے ۔ان پودوں میں پھل دار اور پھول دار پودے لگائے گئے ہیں تاکہ دینہ شہر کی خوبصورتی اور ماحول میں بہتری آ سکے ۔

چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد گوندل نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کے پروگرام کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت دینہ شہر میں اس مہم کا آغاز کر دیا گیا اور اس سلسلہ میں آج جی ٹی روڈ پر سب سے پہلے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا اور اس کے بعد جی ٹی روڈ کے درمیان پھل دار اور پھول دار پودے لگائے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت دینہ شہر میں 1500پودے لگائے جائیں گے اور اس کے بعد منگلا روڈ پر بھی کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت پودے لگائے جائیں گے۔ اس مہم میں سول سوسائٹی سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس میں بھرپور حصہ لے تاکہ ہم اپنے شہر کو خوبصورت سے خوبصورت بنا سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.