دینہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی 40سالہ شخص کنویں میں گر کر جاں بحق

0

دینہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی 40سالہ شخص کنویں میں گر کر جاں بحق،جاں بحق ہونیوالے شخص کا زہنی توازن ٹھیک نہ تھا اور ایک روز قبل گھر سے گیا ہوا تھا ،والدین نے تلاش کیا مگر کچھ پتا نہ چلا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو باہر نکالا ،پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ نکودر کا رہائشی 40سالہ یاسر ولد رحمت خان جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ تھا ایک روز قبل گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا والدین نے بہت تلاش کیا مگر کچھ پتا نہ چل سکا ۔

راہگیروں نے دیکھا کہ کنویں میں کسی شخص کی لاش موجود ہے جس کی اطلاع پولیس تھانہ منگلااور ریسکیو 1122کو دی گئی ،ریسکیو 1122نے یاسر نامی شخص کی لاش کو کنویں سے نکالا اور ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.