سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں سودی کاروبار عروج پر، شہری لٹنے لگے، انتظامیہ خاموش

پڑی درویزہ: سوہاوہ میں سودی کاروبار عروج پر ،انتظامیہ خاموش، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ڈی سی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر مقام سوہاوہ شہر میں خلاف اسلام سودی کاروبار کھلے عام ہو رہا ہے ۔ مالی طور پر مضبوط افراد معاشرے کے شریف شہریوں کو امداد کے طور پر قرض دیتے ہیں اور شرح سود ماہانہ بنیادوں پر وصول کرتے ہیں اگر مقروض سود کی رقم ادا نہ کر سکے تو تھانہ سوہاوہ میں درخواست دے دی جاتی ہے اور انتظامیہ درخواست دہندہ کی مدد کرتی ہے جس وجہ سے معاشرے کے مالی طور پر کمزور مقروض افراد میں پریشانی پائی جاتی ہے ۔

عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سود نہ صرف ہماری دینی قدروں کے خلاف اقدام ہے بلکہ ایک معاشرتی / اخلاقی جرم بھی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ڈی سی ضلع جہلم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوہاوہ شہر میں سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ دینی ، اخلاقی سماجی جرم کو بروقت روکا جاسکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button