پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں انسانیت بھی شرما گئی، خاتون کی میت کی تدفین کے لئے دو گز زمین نہ دی گئی، لواحقین کا احتجاج

پنڈدادنخان: للِہ ٹاؤن میں انسانیت کی دھجیاں اڑا دی، مر کے بھی سکون نہ ملا، بااثر افراد کی جانب سے زمین کے آپس میں تنازعہ کے باعث خاتون کی میت کو قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہ دی گئی، لواحقین کا تدفین کی اجازت نہ ملنے پر میت کو ڈی ایس پی آفس پنڈدادنخان کے سامنے رکھ کر احتجاج، شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا نوٹس۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ للِہ ٹاون میں بد ترین انسانی المیہ کہ مردے کو دفنانے کے لیے قبرستان میں جگہ نہ ملی، گزشتہ رات خاتون وفات پا گئی تھی جس کی تدفین کے لئے میت قبرستان لائی گئی تو مبینہ طور پر بااثر افراد نے قبر کی کھدائی سے روک دیا کہ آپ میت یہاں پر دفن نہیں کرسکتے جس کی اطلاع مقامی تھانے کو دی گئی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔

لواحقین ساری رات میت کے ساتھ بیٹھے رہے، آج صبح درجنوں افراد نے ڈی ایس پی آفس پنڈدادنخان کے سامنے میت کے ہمراہ احتجاج شروع کر دیا۔

ڈی ایس پی پنڈ دادنخان محمد سلیم خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ وہ میت اور لواحقین کے ساتھ للِہ ٹاؤن پہنچ گئے ہیں، دونوں فریقین میں جگہ کا تنازعہ ہے جسے حل کر کے میت کی فوری تدفین کرا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button