دینہ

یوسی نگیال کے گاؤں گنگال کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت گلیاں اور نالیاں بنانے پر مجبور

دینہ: یونین کونسل نگیال کے گاؤں گنگال کے مقیم اپنی مدد آپ کے تحت گلیاں اور نالیاں بنانے پر مجبور ،بلدیاتی نمائندے غائب ۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگیال کے گاؤں گنگال کی گلیاں اور نالیوں کی حالت انتہائی ابتر ہے ،یونین کونسل نگیال کے گاؤں گنگال کے مقیم افراد اپنی مدد آپ کے تحت گلیاں اور نالیاں بنوانے پر مجبور ہیں جبکہ بلدیاتی نمائندے غائب ہیں۔

یونین کونسل نگیال کے علاقے گنگال کے محلہ چوہدریاں کی گلیاں اور نالیاں اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت بنوا رہے ہیں ،بلدیاتی نمائندوں کا نام و نشان نظر نہیں ا ٓ رہا ،ان گلیوں اور نالیوں کی تعمیر میں اہم کردار اہل علاقہ کے معززین میں چوہدری جمیل ،چوہدری طاہر ،چوہدری عبدالنوید ادا کر رہے ہیں ،اس کام کا تخمینہ تقریبا 2لاکھ روپیہ لگایا گیا ہے جو اس پر مصرف آئے گا۔

اہل علاقہ نے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن کے وقت تو ووٹ کے لیے نظر آ جاتے ہیں اور بڑے بڑے بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن اس کے بعد غائب ہو جاتے ہیں ،ہمارے علاقے کو لاوارث تصور کیا جاتا ہے جس کا جواب ہم آئندہ آمدہ الیکشن میں ان کو دیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button