جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان اسلحہ، منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میںجہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 6 ملزمان اسلحہ، منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش سے 70عدد پتنگیں اور5عددڈوریں اور پولیس چوکی سٹی پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش سے 650عدد پتنگیں اور 12عددکیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم سے پسٹل30بور معہ راونڈز اور تھانہ سول لائن پولیس نے 3 ملزمان سے پسٹل30بور معہ راونڈزاور 320گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button