جہلم

ڈی پی او جہلم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے حامل جہلم پولیس کے افسران میں انعامات کی تقسیم

جہلم: انعام غنی انسپکٹر جنرم آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز میں سے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ظہیر الدین بابر، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد آصف اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ناصر محمود کو رواں سال میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پر کیش انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا اور دیگر تفتیشی افسران کو بھی اچھی کارکردگی دکھانے پر 3لاکھ 70ہزار روپے کی خطیر رقم کے چیک تقسیم کیے۔کیش ریوارڈز کا مقصد شہریوں کو فوری اور مفت انصاف فرائم کرنا اور تفتیشی افسران کو ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ تفتیش کے مراحل کو مکمل کرنے میں سہولیات مہیا کرنا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button