جہلم

اندرون شہر جہلم کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کاشکار، جگہ جگہ سڑک پر گڑھے بن گئے

جہلم: اندرون شہر کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کاشکار، جگہ جگہ سڑک پر گڑھے بن گئے شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کا سامنا ،پچھلے کئی سالوں سے سڑکوں کی تعمیر ومرمت نہ ہونے کیوجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے شہر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت نہیں کی گئی ، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اندرون شہر سیوریج کی پائپ لائنیں بچھائی گئیں ، لیکن بااثر عہدیداروں نے متعلقہ محکموں کے کرپٹ ، بدعنوان افسران کی سرپرستی کیوجہ سے سڑکوں کی تعمیر ومرمت نہیں کی جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں موہنجوداڑوں کی منظر کشی کر رہی ہے جگہ جگہ بننے والے گڑھوں کیوجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اندرون شہر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے لیکن بااثر ٹرانسپورٹرز ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے شہر کی سڑکوں پر بھاری گاڑیاں رواں دواں رکھے ہوئے ہیں ، جس کیوجہ سے سڑکیں زمین میں دھنس چکی ہیں ۔

شہریوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے فنڈز کا اجراء کیا جائے تاکہ شہر کی سڑکوں کی حالت بہتر ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button