دینہاہم خبریں

دینہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی 35 سالہ شخص سیالکوٹ میں کار کی ٹکر سے جاں بحق

دینہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی 35سالہ 3بچوں کا باپ سیالکوٹ میں کار کی ٹکر سے جاں بحق،نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چک اکا کا رہائشی 35سالہ 3بچوں کا باپ ملک ناصر ولد ملک بشیر احمد کام کے سلسلے میں سیالکوٹ گیا ہوا تھا کہ سڑک کراس کرتے ہوئے اڈا بیکوں والا کے سامنے رانگ سائیڈ سے آنے والی تیز رفتار کار نے ٹکر دے ماری۔

حادثہ سے 35سالہ ملک ناصر شدید چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا، ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا ،میت آبائی گھر چک اکا دینہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،مرحوم طارق کریانہ سٹور چک اکا والوں کا بہنوئی تھا اور انتہائی ملنسار و خوش اخلاق طبیعت کا مالک تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button