پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کر دیا گیا

پنڈ دادنخان(نیر اعوان سے)تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل،سول ہسپتال کا واحد فحال شعبہ تباہی کے قریب، سماجی حلقوں کا اظہار تشویش ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو پنجاب ہیلتھ کیرکمیشن نے دوران وزٹ ناقص صفائی اورغیرمعیاری اوزاروں کے استعمال کرنے پر سیل کردیا ہے، اس طرح سول ہسپتال میں واحد فحال شعبہ بھی بند ہو گیا جس سے تحصیل بھرکے غریب اور متوسط طبقے کے لوگ بنیادی سہولت سے محروم ہو جائیں گے۔

حیرت انگیز طور پر اگر آپریشن تھیٹر میں ناقص انتظامات تھے تو کس نے ان کو کام کرنے کی اجازت دی گئی اور ڈلیوری کے سب سے زیادہ کیس کسے ہوتے رہے ہیں، اس سوال کا جواب شاید کسی کے پاس نہیں، سول ہسپتال میں تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں مگرکام کے حوالے سے عملی طور پر کچھ نظر نہیں آتا ڈاکٹروں کی شدید کمی سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ناتجربہ کارلوگوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا۔

لیبرروم کاواحد فحال شعبہ کے بھی کوئی پرسانے حال نہیں اور غریب عوام کو مفت آپریشن اور ڈلیوری کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے، صرف تزئین و آرائش پرزور دینے کی بجائے ڈاکٹروں کی کمی کو فوری پورا کیا جائے۔

سماجی تنظیموں انجمن تاجران سٹی ویلفیئر کونسل محبان تحصیل سنوارومومنٹ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال جو مبینہ طور پر کارکردگی کے حوالے سے پنجاب بھر میں نمبر ون جا رہا ہے اسکا یہ حال ہے کہ دس منٹ کی انسپکشن پر اس کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا گیا ہے۔ باقی کاموں کا پھر اللہ حافظ ہے۔ تحصیل کے اکلوتے ہسپتال کو تباہی سے بچایا جائے اور اس کو پرائیویٹ ٹھیکہ پر دینے کیلئے جو ڈرامہ رچایا جارہا اس کو فوری طور پر بند کر کے مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button