جہلماہم خبریں

ہمیں شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم سردار طاہر صابر

جہلم: کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم سردار طاہر صابر نے سیشن کورٹ جہلم کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے کہا کہ ہمیں شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے، انکی دیکھ بھال کرنا اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانا انسان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ درخت لگانا آسان ہے لیکن ان کی حفاظت کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ درخت لگائیں اور ان کی حفاظت کریں کیونکہ جہاں پر درخت ہوتے ہیں وہاں پر موسم خوشگوار اور ہوا صاف ہوتی ہے اور وہاں کے لوگ صحت مند رہتے ہیں۔ ہم سب کو مل کر سرسبز پاکستان بنانے کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر نے کہا کہ شجرکاری ماحول کے تحفظ اور زمین کو سنوارنے کے ساتھ بارشوں کا قدرتی ذریعہ ہے۔ شدید گرمی، سیلاب سے بچاؤ کیلئے شجرکاری مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور گرمی کی شدت کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کٹائی ہے، ہمیں اس عمل کو روکنے کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button