جہلم

جہلم میں سابقہ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا گیا

جہلم: چیئرمین سائبان فاؤنڈیشن جہلم سید اجلال حیدر زیدی اور دیگر اراکین کی جانب سے سابقہ ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کو الوداعی ظہرانہ دینے کی تقریب گزشتہ روز آرمی کلب جہلم میں منعقد کی گئی جس میں اے سی جہلم ، ضلعی چیئرمین راجہ قاسم علی خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

میزبانی کے فرائض ملک حسن رضا، چوہدری الطاف حسین ایڈووکیٹ ، سید طاہر محمود ایڈووکیٹ ، شیخ اعجاز علی قریشی ، سید قاسم کاظمی نے ادا کئے ۔ یوکے سے فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید اجلال حیدر زیدی نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سابقہ ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی جہلم تعینات کے دوران خدمات کو بے حد سراہا۔

خاص طور پر سماجی تنظیموں کے پروگراموں میں شرکت کرنا اور تنظیموں کی کارکردگی کو سراہانہ اقبال حسین خان کا طرہ امتیاز رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button