ڈپٹی کمشنر نے مساجد، مدارس، این جی اوز، ٹرسٹس کے علاوہ کھالیں خریدنے والوں کو اجازت نامے جاری کر دیئے

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نے کھالیں جمع کرنے کے لیے مساجد،مدارس،این جی اوز، ٹرسٹس کے علاوہ کھالیں خریدنے والوں کو اجازت نامے جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کو 52 مساجد اور مدارس کی انتظامیہ نے کھالیں جمع کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروائیں تھیں جن میں سے 20 کو منظور جبکہ 32کو نامنظور کر دیا گیا۔

اسی طرح 15درخواستیں ٹرسٹس اور این جی اوز کی طرف سے آئی تھیں جن میں سے 9کو منظور کر کے 6نامنظور کر دی گئیں کھالیں خریدنے والوں کی طرف سے 9درخواستوں میں سے 4منظور ہوئیں جبکہ 6نا منظور ہوئیں اس طرح کل 76درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے 33منظور کر کے 43نامنظور کر دی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کھالوں کی وصولی کے لیے تحصیل جہلم میں 83، پوائنٹس تحصیل دینہ میں 80، تحصیل سوہاوہ میں 6، تحصیل پنڈ دادنخان میں 32 جبکہ کل 201پوانٹس بنائے گئے ہیں جنکی مانیٹرنگ کے لیے ہر تحصیل میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔

کمیٹیوں کے سربراہ اس تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر جبکہ ممبران میں چیف آفیسر،نمائندہ،سوشل ویلفیئر،تحصیلدار، نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،نمائندہ سپیشل برانچ کھالوں کے تمام پوانٹس کی نگرانی کرنے کے علاوہ غیر منظور شدہ لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.