جہلماہم خبریں

اکرم شہید پارک کے باہر سے تمام تجاوزات فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ سٹیشن کمانڈر جہلم

جہلم: میجر اکرم شہید پارک کے باہر سے تمام تجاوزات فوری طور پر ختم کیے جائیں کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اور انہیں مقام دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کااظہار سٹیشن کمانڈر جہلم بریگیڈیئر وقار حسن نے میجر اکرم شہید پارک کے باہر لگوائے گئے میونسپل کمیٹی کے سٹاف کی طرف سے سٹالوں اور ریڑھی بانوں کے ساتھ ساتھ فلتھ ڈپو کو عوامی شکایات اور میجر اکرم شہید نشان حیدر کے لواحقین کی طرف سے گیریژن کمانڈر میجر جنرل سلیمان فیاض غنی کو کی گئی شکایات پر عمل درآمد کروانے کیلئے کیا۔

ان کے ساتھ اے ڈی سی آر ڈاکٹر آفاق وزیر،وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ راجہ واجد محمود،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احسان اللہ وڑائچ،آفتاب عالم،جبکہ میجر اکرم شہید کے لواحقین میں سے ان کے بھائی ملک عبدالحفیظ اور ملک محمد اصغر بھی موجود تھے۔

سٹیشن کمانڈر نے پارک کا جائزہ لینے کے بعد وہاں صفائی نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیا جبکہ انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ میجر اکرم شہید کے باہر پلاٹ میں لگائے گئے فلتھ ڈپو اور تمام سٹالز اور ریڑھیاں ختم کر کے پارک کے اندر اور باہر صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں جبکہ اس پارک میں کسی بھی شادی اور دوسری تقریبات منعقد کرنے سے قبل ہم سے مشاورت کر کے اجازت لی جائے۔

انتظامیہ نے ان سے وعدہ کیا کہ یہاں سے فلتھ ڈپو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سٹالز اور ریڑھیاں ختم کر دی جائینگی اور صفائی کا نظام بہتر کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button