پنڈدادنخان

ضلعی و مقامی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، تحصیل پنڈدادنخان میں رسیدی ٹکٹ عرصہ دراز سے نایاب

پنڈدادنخان: ضلعی و مقامی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی، تحصیل پنڈدادنخان میں رسیدی ٹکٹ عرصہ دراز سے نایاب، اشٹام پیپر اور کورٹ فیس ٹکٹ کی قلت کے باعث عدالت میں آنے والے سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا، وکلاء کی جانب سے متعدد بار ڈی سی جہلم کے علم میں معاملہ لایا گیا لیکن معاملہ جوں کا توں رسیدی ٹکٹ اور اشٹام پیپر بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ،کمشنر راولپنڈی سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی دوسری بڑی تحصیل پنڈدادنخان کے تمام ڈاکخانوں میں عرصہ دراز سے رسیدی ٹکٹ ناپید ہیں، تحصیل پنڈدادنخان انڈسٹریل ایریا ہونے کے باعث کارخانوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین کو رسیدی ٹکٹ کی بنا پر ہر ماہ تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔

میڈیا نے متعدد بار اس اہم مسئلہ کو اُجاگر کیا اس کے باوجود مقامی و ضلعی انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے جس کے باعث کاروباری حضرات کو دوردراز کے شہروں سے ہر ماہ رسیدی ٹکٹ خریدنا پڑتے ہیں جبکہ دوسری جانب سول کورٹ پنڈدادنخان میں بھی اشٹام پیپر اور کورٹ فیس ٹکٹ کی قلت کے عدالت میں آنے والے سائلین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وکلاء کی جانب سے متعدد بار ڈی سی جہلم کے علم میں معاملہ لایا گیا لیکن معاملہ جوں کا توں ہے

وکلاء اور کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ اگر رسیدی ٹکٹ اوراشٹام پیپر مہیا نہ کیے گئے تو جلد احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر پر ہوگی کیونکہ عرصہ دراز سے اہم مسئلہ انکے علم میں ہونے کے باوجود معاملہ جوں کا توں ہے جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے اشٹام پیپر اور رسیدی ٹکٹ بلیک میں فروخت ہورہے ہیں۔

عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلہ کا فوری نوٹس لے کر معاملہ حل کرائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button