پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلماہم خبریں

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کا دورہ جہلم

جہلم: مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کا دورہ جہلم، ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس کی صدارت ،کورونا سے بچاؤ ، حفاظتی اقدامات اور موجودہ مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی، انہوں نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدف کے مطابق گندم کی پیداوار اور خریداری کرنے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔

ڈی سی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا ہے کہ ضلع میں ابتک 38 کورونا کے مریض موجود ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ ضلع بھر میں 238 مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ سینٹر میں سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے مزید بتایا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج مزید 2 افراد لال خان اور محمد اشفاق جو کہ کورونا وائرس کے مشتبہ تھے اور انکی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی 14 دن قرنطینہ کے مکمل ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ جہلم قرنطینہ سینٹر سے مزید 3 افراد کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا۔تحصیل سوہاوہ میں متعدد مشتبہ مریضوں کی رپورٹ منفی آنے پر 14 دن  قرنطینہ مکمل ہونے پر گھروں میں بھیج دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو گندم کی خریداری اور 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کی ہدایات دیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع میں 2080 میٹرک ٹن گندم کے موجودہ ہدف پر کام کیا جا رہا ہے ، جس کی پروکیورمنٹ کے لئے گندم خریداری مرکز چک شادی، گندم خریداری مرکز جادہ چوک جہلم میں افسران کام کر رہے ہیں، جن کی نگرانی کرنے کے لئے انتظامی افسران دورہ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایف سی جہلم خالد اکرم نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں چیک پوسٹ کا قیام بھی کیا گیا ہے جہاں عملے کو تعینات کیا جا چکا ہے ۔ اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اے ایف سیز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close