جہلم

نیشنل پروگرام کی مرکزی صدر کو بحال کیا جائے ورنہ پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ شگفتہ کاظمی

جہلم: نیشنل پروگرام کی صدر کو بحال کیا جائے ورنہ پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل پروگرام ایسوسی ایشن ضلع جہلم کی عہدیداران نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نیشنل پروگرام ایسوسی ایشن جہلم کی صدر شگفتہ کاظمی نے کہا کہ نیشنل پروگرام کی مرکزی صدر کی بر طرفی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل پروگرام ایسوسی ایشن کی مرکزی صدر کو فی الفور بحال کیا جائے ورنہ 16دسمبر سے شروع ہو نے والی پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رخسانہ انور اور دیگر ملازمین کی بر طرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ریٹائرڈ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
شگفتہ کاظمی نے مزید کہا کہ اگر مندرجہ بالا مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 16 دسمبر سے نیشنل پروگرام کے ہزاروں ملازمین پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button