پنجاب پولیس کے پاس اب کارکردگی میں بہتری لانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، آئی جی پنجاب

0

دینہ: پولیس لائن راولپنڈی میں جہلم ، اٹک ، چکوال کے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے پاس اب کارکردگی میں بہتری لانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ،سستی اور کاہلی کی گنجائش نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن راولپنڈی میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی احمد اسحق جہانگیر, سی پی او راولپنڈی عباس احسن , جہلم , اٹک , چکوال کے ڈی پی اوز , راولپنڈی رینج کے اعلی پولیس افسران , ایس ایچ اوز , سب انسپکٹرز , اے ایس آئیز اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں میں پولیس کے امیج کو ہر صورت میں بہتر کرنا ہو گا باتیں کرنے کا وقت گزر چکا اب عملی میدان میں اترنا ہو گا اور جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے ساتھ اچھے رویے اور اخلاق سے پیش آکر پنجاب پولیس کا عوام میں تاثر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

آئی جی پولیس پنجاب نے کہا کہ اوسطا ًہر سال 54 ہزار پولیس افسران او راہلکاروں کو قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر محکمانہ سزائیں بھگتنا پڑتی ہیں۔ مگر اس کے باوجود اس کے نتائج حوصلہ افزا نہیں ہیں لہٰذا پولیس کو اپنی کارکردگی اور کردار کے ذریعے عوام میں اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.