جہلم

جہلم شہر و گردونواح میں قائم بیوٹی پارلرز اور سیلونز بیماریاں بانٹنے لگے

جہلم: شہر و گردونواح میں قائم بیوٹی پارلرز اور سیلونز بیماریاں بانٹنے لگے، شہریوں کی بڑی تعداد کورونا سمیت ہیپاٹائٹس اور جلد کی موذی امراض میں مبتلا ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔

اگر شہر میں موجود بیوٹی پارلرز اور سیلونز کا جائزہ لیا جائے تو حجام ایک ہی بلیڈ سے کئی افراد کی شیو بنا دیتے ہیں اور تولئے اس قدر میل سے بھرے ہوتے ہیں کہ جن کو چہرے کے قریب کرنا کسی عذاب سے کم نہیں۔

ضلع بھر میں ہیپاٹائٹس اور کورونا جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ حیران کن ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت عوامی حلقوں نے افسران ِ بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close