دینہ

سعد رضوی کی گرفتاری، تحریک لبیک کے کارکنوں کا دینہ میں دھرنا، جی ٹی روڈ بند کر دی

دینہ: امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کی گرفتاری پر دینہ میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر دھرنا دے کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ، گاڑیو ں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین سے مذاکرات ناکام ، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب، کارکنوں کا حکومت کے خلاف نعرے بازی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے حکومت سے مذاکرات کی ناکامی اور مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کو گرفتار کرنے پر دینہ میں تحریک لبیک کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے جی ٹی روڈ پر دھرنا دے کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ، جس سے آزاد کشمیر سمیت دیگر دیہاتوں سے بھی آنے والی گاڑیو ں کو شدید مشکلات کا سا منا ہے، جی ٹی روڈ پر گاڑیو ں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، لوگ گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین کے تحریک لبیک ضلع جہلم کے امیر عاصم رضوی سمیت دیگر کارکنوں سے ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہو گئے، کارکنوں کا کہنا ہے کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کی رہائی و مطالبات تک دھرنا جاری رہے گا، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی، کارکنوں کا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button