فواد چوہدری کی خصوصی کاوشوں سے پنڈدادنخان کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ

0

پنڈدادنخان: ہم فواد چوہدری کے مشکور ہیں جن کی خصوصی کاوشوں سے پنڈدادنخان کے مسائل حل ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پنڈدادنخان کے پسماندہ ترین علاقہ پتھر ندی کے لیے پینے کے صاف پانی کی لائن کی منظوری دے دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق چیئر مین یونین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے فواد چوہدری کی قیادت میں پنڈدادنخان کے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے دریا کنارے پنڈدادنخان کے علاقہ پتھر ندی کے باسی پینے کے صاف پانی سے محروم تھے اور نلکوں کا کڑوا پانی پینے پر مجبور تھے۔

عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فرید کی خصوصی ہدایات پر سابق چیئر مین یونین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے پنڈدادنخان کے علاقہ پتھر ندی کا دورہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کی جانب سے اہل دیہہ کے لیے پانی کی مین لائن بچھانے کا اعلان کیا ۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پانی کی مین لائن بچھانے کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

اس موقع پر بڑے اکٹھ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کہا کہ الیکشن کمپین کے دوران اہل علاقہ سے جو وعدہ کیا وہ ہم پورا کرنے جارہے ہیں علاقہ کی تعمیرو ترقی کے لیے مزید کوشش بھی جاری رکھیں گے۔

اہل علاقہ اور معززین نے ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ ،ملک فیاض نمبردار،قاری گلزار نصیر شاد،حاجی مقبول ماسٹر یوسف ،ملک فیا ض غلام حسین اور انکی پوری ٹیم کی وساطت سے و فاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فیصل فریدکا شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.