پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلماہم خبریں

ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روموں سے نکال کر غریبوں کی دہلیزوں پر لاکھڑا کیا۔ اشرف چغتائی

جہلم: ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کوسرمایہ داروں کو ڈرائنگ روموں سے نکال کر غریبوں کی دہلیزوں پر لاکھڑا کیا اس تبدیلی کی بدولت سادہ لوح عوام کو زبان ملی اور انہیں اپنے حق کیلئے لڑنے کاسلیقہ آیا،ذوالفقارعلی بھٹو (شہید) نے قائداعظم کے پاکستان کوجواپنے قیام کے وقت خالی چاردیواری تھا اسی پاکستان کواٹیم بم دے کر قائداعظم کے پاکستان کو رہتی دنیا تک کے لیے تحفظ فراہم کردیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ممبر رہنما محمد اشرف چغتائی نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدعوام نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں جمعہ کے دن مکمل طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا یوں ان کے ان اقدامات سے یہ بات ثابت ہو ئی کہ وہ ایک اللہ ایک رسول ﷺاور ایک قرآن کو ماننے والے سچے عاشق رسول تھے۔

انہوں نے کہا کہ 4 اپریل 1977 تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جس دن اس ملک کے زمینی ناخداؤں نے ایک عظیم انسان کو ناکردہ جرم کی پاداش میں تختہ دار پر لٹکا کر غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کی ، ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پھانسی کا فیصلہ ہمارے عدالتی نظام پر وہ بدنما دھبہ ہے جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

محمد اشرف چغتائی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک عظیم اور نڈرلیڈر ہونے کے ساتھ سحر انگیزشخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ دلیری کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دوران اسیری ان کے ساتھ جس وحشت کا مظاہرہ کیا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، انکو معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا، مگر اس عظیم انسان نے ہر ظلم برداشت کرتے ہوئے ظالم کے سامنے اپنے آپ کو نہ جھکایا اور معافی کے بدلے زندگی کو موت پر ترجیح دیتے ہوئے پھانسی چڑھ کر اپنے آپ کو امر کردیا، ذوالفقار علی بھٹو( شہید) پاکستانی عوام سمیت امت مسلمہ کے دلوں میں ہمیشہ کے لئے ایک غیرت مند سیاست دان کے طور پر زندہ ہیں اور رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close