سوڈھی گجر میں دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: پنڈدادنخان کے علاقے سوڈھی گجر میں دوموٹرسائیکلوں کا تصادم ، ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 نے دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقے سوڈھی گجر میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں سوڈھی گجر کا رہائشی بشیر احمد ولد فیاض محمود سر میں گہری چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا،

دوسرے موٹر سائیکل پر سوار کسلیاں کا رہائشی سترہ سالہ سید زوہیب بری طرح زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق او ر زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.