ملک بھر کی طرح کھیوڑہ میں بھی بینظیر بھٹو کی گیارہویں برسی منائی گئی

0

کھیوڑہ: ملک بھر کی طرح کھیوڑہ میں پی ایس ایف ڈسٹرکٹ جہلم کے صدر بلال بٹ اور جنرل سیکرٹری شعیب کھوکھر کی صدارت میں محترمہ بینظیر بھٹو کی گیارہویں برسی کھوکھر ہاؤس کھیوڑہ پر منائی گئی۔

تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ’ کارکن اور اہل علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر قرآن خوانی اور نعت خوانی بھی کی گئی جبکہ اس موقع پر وسیع پیمانے پر لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔

آخر میں تمام سینئر رہنما ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایس ایف جہلم محمد شعیب کھوکھر نے جیالوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ محترمہ بینظیر بھٹو جیسی لیڈر صدیوں میں پیدا نہیں ہو سکے گی ‘ اور بینظیر بھٹو کے مشن کو گھر گھر پہنچائینگے ۔

بلال بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور انشاء اللہ یہ پارٹی دور اقتدار میں بہت جلد آئیگی۔

اس موقع پر تحصیل پنڈدادنخان کے سینئر رہنما یاسر رسول کھوکھر ‘ رشید بٹ ‘ اصغر شیرازی ‘ چوہدری خضر‘ محمد سعید کھوکھر ‘ ضمیر الحسن ‘ شوکت منہاس ‘راجہ وجاہت ‘ سید احمد حسین شاہ ‘ پی ایس ایف کی سینئر قیادت اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

آخر میں سید واصف حسین شاہ نے محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.