پنڈدادنخاناہم خبریں

پولیس نے پنڈدادنخان میں ہونے والی ڈکیتی کا ملزم چند گھنٹوں بعد ہی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان: قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں، ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثاراحمد کی بھرپور کارروائی، واڑہ پھپھرا میں ہونے والی ڈکیتی کا ملزم چند گھنٹوں بعد ہی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں واڑہ پھپھرہ میں گزشتہ روز ہونے والی ناکام مسلح ڈکیتی کا دوسرا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، گزشتہ روز دوپہر کو واڑہ پھپھرہ کے علی رضا سے دو مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھے جن میں سے ایک کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ڈاکو کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار احمد کی قیادت میں بھرپور سرچ آپریشن جاری رہا اور چند گھنٹوں بعد ہی دوسرا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم جمیل مبینہ طور پر ضلع چکوال میں ڈکیتی کے نصف درجن سے زائد مقدمات میں ملوث ہے۔

سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار احمدسمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے مسلح ڈکیتی کے ملزمان گرفتار ہو گئے، ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثاراحمد اس سے پہلے بھی بطور ایس ایچ او پنڈدادنخان اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور ان کی تعیناتی کے دوران جرائم میں کمی واقع ہوئی۔

سماجی حلقوں نے کہا کہ ابھی دو دن قبل ہی ملک نثار احمد نے بطور ایس ایچ او چارج لیا اورمجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانا شروع کر دیا جس سے اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا اور ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ کا ملک نثار احمد کو بطور ایس ایچ او پنڈدادنخان تعینات کرنے پر شکریہ ادا کیا، علاقہ میں بڑھتے ہوئے جرائم سے پریشان عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button