کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ کے پہاڑی ایریا میں مسلح ڈکیتی کی واردات، ڈاکو مسافروں اور ڈرائیوروں کو لوٹ کر فرار

کھیوڑہ کے پہاڑی ایریا میں مسلح ڈکیتی کی واردات، چار مسلح افراد نے ناکہ لگا کر پندرہ سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا، مسافروں اور ڈرائیورز کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے، پولیس کی آمد کی اطلاع پر ڈاکو باسانی فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ وادی توبر کے قریب پہاڑی ایریا میں مسلح ڈاکوں نے ناکہ بندی کر کے درجنوں گاڑیاں لوٹ لیں، ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ صبح چار بجے کے قریب پیش آیا، چار سے زائد ڈاکو درجنوں گاڑیوں کو لوٹ کر باسانی فرار ہو گئے۔

ڈاکو مسافروں اور ڈرائیورز کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

چند دن قبل پہاڑی ایریا میں ڈیوٹی دینے والے چار ملازمین کو ایک شہری پر مبینہ طور پر تشدد کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا تھا جس کے بعد گشت اور ناکہ بندی کا نظام غیر موثر ہو چکا تھا جس پر آج ڈکیتی کی بڑی واردات کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے گشت اور ناکہ بندی موثر بنانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close