پنڈدادنخان

ضلع جہلم میں موسمِ گرما کی سبزیوں کے بیج ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے کا سلسلہ شروع

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد + چوہدری شعیب سے) سیکرٹری زراعت پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم میں بھی کاشتکاروں کو موسمِ گرما کی سبزیوں کے بیج ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا،ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں بھی عوامی مقامات پر محکمہ زراعت کے عملہ نے بیج فروخت کرنے کے مراکز قائم کر دیئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر پنڈدادنخان ڈاکٹر محمد احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں بھی کچن گارڈن کیلئے لوگ کو سستے داموں بیج فروخت کرنے کیلئے پنن وال ،جلالپور شریف اور ہرن پور میں مراکز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں کچن گارڈن میں موسمِ گرماکی سبزیاں لگانے والوں کو بھنڈی توری، کریلے اور سبز توری وغیرہ کے بیجوں کا پیکٹ پچاس روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

علاقہ بھر کے کاشتکاروں اور کچن گارڈن میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ زراعت کا عملہ انہیں مفید مشوروں سے نوازتا رہے گا تا کہ کچن گارڈن میں لگائی جانے والی سبزیاں کو کیڑوں ،مکوڑوں اور بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button