دینہاہم خبریں

بجلی بحالی کے لئے عمر ایوب اور ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد کی جانے والی کاوشوں پر عمر ایوب اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ‘‘ٹیکنیکل فالٹ ہو جاتے ہیں’’، گزشتہ رات ملک میں ہونے والے بریک ڈاؤن پر جس طرح عمر ایوب اور ان کی وزارت نے معاملے کودیکھا انکے عزم کا پتا چلتا ہے، اگر اتنی کوشش نہ ہوتی تو بجلی کی بحالی میں تاخیر لازم تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا اور جنرل مزمل نے بھی بجلی بحالی کی شش میں حصہ ڈالا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاور بریک ڈاؤن کے سبب پورا ملک رات بھر تاریکی میں ڈوبا رہا اور تاحال بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button