عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، سول ہسپتال کھیوڑہ کے باہر سے نالوں کی صفائی شروع ہو گئی

0

کھیوڑہ: عوامی شکایات بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈی سی جہلم محمد سیف انور کا ایکشن،کئی ہفتو ںسے سول ہسپتال کے سامنے لگے گندگی کے ڈھیر کی صفائی اور مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے موسم گرما میں سڑک کنارے لگنے والے غیر معیاری مشروبات کے ڈھابے ختم، عوام کا فوری ایکشن پر خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سول ہسپتال کی مرکزی دیوار کے ساتھ بنے ڈین نالے بند ہونے سے ہسپتال کے ارگردگندگی کے ڈھیر بنے ہوئے تھے جس کی کیوجہ سے مرکزی گیٹ کے سامنے گندہ پانی کھڑا تھا،جبکہ دوسری جانب میونسپل کمیٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے ہسپتال کی دیوار کے ساتھ مختلف نوعیت کے مشروبات کے ڈھابے لگائے جا رہے تھے جس سے مرکزی سڑک کی چوڑائی بھی کم ہو رہی تھی اور ٹریفک حادثات کے خطرات بھی نمایاں تھے۔

اس ضمن میں میونسپل کمیٹی کے عملے کی توجہ کئی بار اس جانب مبذول کرائی تاہم انہوں نے روائتی سستی اور مبینہ غفلت کا مظا ہرہ کیا ،جس پر مایوس ہوکر مقامی سماجی کارکن ملک عظیم سرور کی قیادت میں عوامی وفد نے تمام تر صورت حال سے ڈی سی جہلم محمد سیف انور سے رابطہ کیا اورجہاں اس گندگی سے ہسپتال عملہ ،مریضوں اور ان کے لواحقین سمیت آس پاس کی آبادی کو پیش آنے والے دشواری بارے تفصیلی آگاہ کیا۔

وہی ہسپتال کی دیوار اور دوسرے گیٹ کے سامنے لگنے والے ڈھابوں سے ٹریفک حادثات کے بارے بتایا جس پر ڈی سی نے کاروائی کی یقین دہانے کروائی اور ان کے خصوصی دلچسپی کی کیوجہ سے نااہل مقامی انتظامیہ کی مشینری حرکت میں آگئی جو کئی ہفتوں سے ٹال مٹول کر رہے تھے اور ہسپتال کے سامنے کے نالوں کی صفائی کاکام مکمل ہو گیا۔

مقامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم کا شکریہ ادا کیا اور میونسپل کمیٹی کی نااہلی بارے رپوٹ لینے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.