جہلماہم خبریں

جہلم کو سرسبز مستقبل کی جانب گامزن کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ کمشنر محمد محمود

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے گزشتہ روزضلع جہلم میں جلالپور اریگیشن پروجیکٹ اور بجوا لہ جنگل اور کا تفصیلی دورہ کیا، بجوالہ جنگل میں پلانٹ فار پنجاب مہم کے لگائے جانے والے 26000 پودوں کی دیکھ بھال کی پڑتال کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم محمد نعمان، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر مغل، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو اور دیگر محکمہ جنگلات سے افسران اور اہلکاران موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈی ایف او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پلانٹ فار پنجاب مہم کے تحت لگائے جانے والے 26000 پودوں میں سے قریب 90 فیصد پودے درخت بن رہے ہیں جن کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے جبکہ غیر آباد پودوں کی جگہ نئے پودے بھی لگائے گئے ہیں،کمشنر نے موقع پر جا کر پودوں کی جانچ پڑتال کی۔
اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر کوسختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ بجوالہ جنگل کے 400 ایکڑ رقبہ میں پودے لگانے کی تیاری مکمل کریں،اور پودے لگانے کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے ۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) محمد محمود نے بجوالہ جنگل دورہ کے موقع پر 6 لاکھ پودوں کی نرسری کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی ہے کہ نرسری میں لگائے جانیو الے پودوں کی تعداد چھے لاکھ سے بڑھاکر 10  لاکھ کی جائے ۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) محمد محمود اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے اس موقع پر پلکن کا پودا لگایا اور بلین ٹری سونامی میں کامیابی و وتاب کو سر سبز و شاداب رکھنے کی دعا کی ۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ جہلم کو سرسبز مستقبل کی جانب گامزن کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) محمد محمود اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جلالپوراریگیشن کنال اور ہیڈ رسول براج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ اریگیشن کے افسران و دیگر موجود تھے۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ صاف پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے ، اس ضمن میں  173کلومیٹر طویل پانی کی نہار نکالی جا رہی ہے جس سے پنڈ دادنخان اور ملحقہ علاقے سیراب ہو سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کا دورانیہ چار سال پر مشتمل ہے ، نہر ہیڈ رسول سے شروع ہوکر خوشاب تک نکالی جائے گی جس کا 115 کلومیٹر ایریا ضلع جہلم سے گزرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button