للِہ انٹرچینج کے قریب موٹرسائیکل لینڈ کروزر سے ٹکرا گیا، 2 افراد شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: للِہ انٹر چینج کے قریب ایک موٹر سائیکل لینڈ کروزر گاڑی کے ساتھ ٹکرا گیا، 2 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق للِہ انٹرچینج کے قریب ایک موٹرسائیکل لینڈ کروزکے ساتھ ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں اسلم ولد علم دین عمر 60 سال اور عبداللہ ولد اسجد عمر 50 سال سکنائے گولپور تحصیل پنڈدادنخان زخمی ہوگئے

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر رورل ہیلتھ سنٹر للِہ منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.