جہلم

پودے اور درخت ماحول کو خوبصورت اور خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔ سدھیر احمد مغل

جہلم: ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، پودے اور درخت نہ صرف ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ وہ ہمارے ماحول کو خوبصورت اور خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔

انہوںنے ان خیالات کا اظہار کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کی آبیاری کے لئے دل سے کام کیا اور شعور اجاگر کیا جائے تو ہم اپنے ضلع کو سرسبز و شادات بنا سکتے ہیں جس کے لئے محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین ہمہ وقت کوشاں و متحرک ہیں۔

ڈی ایف او سدھیر احمد مغل نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ محکمہ جنگلات سے پودے حاصل کرکے گھروں اور کھلی جگہوں پر لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو اور شہری صاف ستھری فضاء میں سانسیں لے سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button