جہلم

کیئرٹیکرز کی جانب سے گورنمنٹ سکول کے 60 بچوں میں یونیفارم، سکول بیگز اور سٹیشنری کی تقسیم

جہلم: کیئرٹیکرز کی جانب سے مقامی گورنمنٹ سکول کے 60بچوں میں یونیفارم، سکول بیگز اور سٹیشنری کی تقسیم، پراجیکٹ کی نگرانی چیئرمین اسفند یار اسد نے کی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی معروف سماجی تنظیم کیئرٹیکرز کی جانب سے نواحی گاوں کے گورنمنٹ سکول میں زیر تعلیم 60ضرورت مند بچوں میں سکول یونیفارم، سکول بیگز، سٹیشنری اور گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہو ئی ، تنظیم کے اس پراجیکٹ کی نگرانی چیئرمین تنظیم اسفند یار اسد نے کی جبکہ تنظیم کے دیگر ممبران نے بھی اس میں شرکت کی۔

اس موقع پر نئے یونیفارم ، سکول بیگز اور دیگر اشیاء پا کر بچوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ پرنسپل ، اساتذہ نے کیئرٹیکرز کی نوجوانوں کا شکر یہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کی ضروریات کو اپنی جیب خرچ سے پورا کرکے ان کیلئے تعلیمی سلسلے کو آسان بنایا۔

ا س حوالے سے میر اسفند یار اسد کا کہنا ہے کہ کیئرٹیکرز انسانی خدمت اور فلاح کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رکھے گی کیونکہ انسانی خدمت سے بڑی عبادت کوئی نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button