کھیوڑہ

آئی سی آئی سوڈا ایشن کھیوڑہ نے بڑی عید سے قبل ورکروں کی عید کی خوشیاں دوبالا کر دیں

پنڈدادنخان: بین الااقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کے ورکروں کی بڑی عید کی خوشیاں دوبالاموجودہ حالات کی مشکل گھڑی میں کمپنی انتظامیہ نے عید سے قبل ہی تحصیل پنڈدادنخان کے ہزاروں مزدوروں میں دس کروڑ سے زائد 5پرسنٹ کی رقم بمہ منافع تقسیم کر دی گئی ،مزدوروں میں خوشی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق بین الااقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کی انتظامیہ نے اپنی مزدور دوست پالیسی اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے WPPFپانچ پرسنٹ 2018/19کی رقم بمہ منافع جو کہ دس کروڑ سے زائد کی رقم ہے کمپنی کے مستقل اور ڈیلی ویجز سینکڑوں ملازمین میں عید ااضحی سے پہلے تقسیم کر کے مزدورں کی خوشیوں میں اضافہ کر دیا ہے جس سے آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں کام کرنے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

موجودہ حالات کے پیش نظر WPPFپانچ پرسنٹ 2018/19کی رقم بمہ منافع سے مزدور طبقہ کے لیے عید قرباں کے لیے بہت سی آسانیا ں پیدا ہوئی مزدور قربانی کے جانور خریدنے کے لیے پرجوش ہیں کوئی مزدور اپنے بچوں کی شادی کے خواب پورے کرنے کے لیے خوش تو کوئی اپنے گھروں کے کام کروانے کے لئے پرجوش ہے اور بہت سے مزدور اس رقم سے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

عالمی وبا کے نقصانات کے پیش نظر پانچ پرسنٹ کی ادائیگی سے تحصیل پنڈدادنخان میں معاشی انقلاب آگیا آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں تمام ورکرز بنیادی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں، مزدور وں نے فیکٹری انتظامیہ کو دعائیں دیں اور عوامی سماجی ، کاروباری حلقوں اور مزدور رہنماؤں نے کمپنی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close