دینہ میں شدید بارشوں کے باعث گلیاں محلے پانی سے بھر گئے

0

دینہ: شدید بارشوں کے باعث گلیاں محلے پانی سے بھر گئے ، بچوں سمیت لوگ گھروں میں محصو ر ہو کر رہ گئے ،منگلا روڈ پر پانی بھر جانے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں گزشتہ 2 روز سے جاری بارشوں کے باعث شہر کی ہر گلی محلہ پانی سے بھر گیا ،نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی گلیوں میں جمع ہو گیا اور نالوں کا گند گلیوں میں تیرنے لگا۔

سکول جانے والے بچے ،دفتری حضرات و دیگر عوام گلیوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے ،شہر کی مصروف ترین منگلا روڈ پر بھی پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے کاروباری زندگی بھی بری طرح متاثر ہو ئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.