جہلم

بھٹہ خشت پر جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کسی صورت بھی برداشت نہیں۔ تنویر ہمایوں

جہلم: اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر تنویر ہمایوںنے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں بھٹہ خشت پر کام کرنیوالے متعدد مزدوروں انکی فیملیز کے شناختی کارڈ بنوا کر انہیں فراہم کر دیے گئے ،74سے زائد سوشل سکیورٹی کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں، 350سے زائدبھٹہ خشت مزدوروں کے زیر تعلیم بچوں کو وظیفہ کی ادائیگی کیلئے ابتک خدمت کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی او سوشل سکیورٹی عثمان چیمہ،ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو اور بھٹہ حشت مالکان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر تنویر ہمایوں نے کہا کہ بھٹہ خشت پر جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوگی ، ایسا ہونے کی صورت میں بھٹہ خشت مالک کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سوشل سکیورٹی ڈیپاڑٹمنٹ بھٹہ خشت مزدوروں کی رجسٹریشن یقینی بنانے کیلئے فعال کردار ادا کرے اس مقصد کیلئے سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سو فیصد بھٹہ خشت کا سروے کرے ۔ مزدوروں کی درست تعداد کے تعین کی ہدایت کی تاکہ انکی فلاح و بہبود کیلئے پالیساں مرتب کی جاسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button