جہلم

نااہل اور کمزور حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اشرف چغتائی

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی ملک میں جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں ہیں، آج اگر لولی لنگڑی ملک میں جمہوریت ہے وہ صرف قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید اور سینکڑوں پیپلز پارٹی کے جیالوں کارکنوں کی پھانسی، شہادتوں اور قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک پی ڈی ایم کو ضمنی اور سینٹ میں جو کامیابیاں ملی وہ سب جمہوری فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ پی ڈی ایم میں اختلاف راے رکھنا اپنا موقف دینا ہر پارٹی کا جمہوری حق ہے، اس کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔ پی ڈی ایم پہلے کی طرح متحد ہے اور ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں جو کچھ ہوا عدالت سے ضرور انصاف ملے گا۔ سینیٹ کے الیکشن کے بعد حکومت بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے اور اس نااہل اور کمزور حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پاکستان کے عوام ان کے اتحادی اور پوری اپوزیشن حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آ چکی ہے اور مزید اس حکومت کو وقت دیا گیا تو پہلے ہی ملک معاشی طور پر کمزور ہے مزید یہ تباہ اور برباد کر دگی۔ اس لئے اس حکومت سے چھٹکارہ ہی واحد حل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button