سماجی کارکن چوہدری فرحت ضیا ایڈووکیٹ کی سماجی خدمات پرڈی سی جہلم نے تعریفی لیٹر جاری کردیا

0

جہلم: سماجی کارکن چوہدری فرحت ضیا ایڈووکیٹ کی سماجی خدمات پرڈی سی جہلم نے تعریفی لیٹر جاری کردیا، لیٹر رمضان دسترخوان اور شیلٹر ہوم کے منصوبوں میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا، سماجی حلقوں کی مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے معروف سماجی کارکن چوہدری فرحت ضیا ایڈوکیٹ کی سماجی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ضلعی گورنمنٹ جہلم نے تعریفی لیٹر جاری کر دیا، ڈی سی دفتر سے جاری ہونے والے اس لیٹر میں رمضان دستر خوان اور شیلٹر ہوم کے منصوبے میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر چوہدری فرحت ایڈوکیٹ کی سماجی خدمات کو سراہا گیاہے ۔

سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز کے چیئرمین میر اسفند یار اسد ، شعبہ واٹر فلٹریشن کے انچارج اصغر مرزا، حافظ سرفراز احمد چوہدری، چوہدری سہیل احمد اور دیگر نے چوہدری فرحت ضیا ایڈوکیٹ کی خدمات کو پذیرائی ملنے پر ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.