جہلم

ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ مئی کی شاندارکارکردگی رپورٹ جاری، مجموعی طور پر 822 لوگوں کو ریسکیو کیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر صدرات ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 822 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 569 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ماہ مئی میں ایمرجنسیز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 47 تھی، مئی میں 30545 کالز موصول ہوئی جن میں 706 ایمرجنسی کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں ان غیر متعلقہ کالز کی تعداد 7603 تھیں۔

مس کالز اور ڈسٹربنگ کالز 6508 تھیں اور معلوماتی کالز کی تعداد 9177 تھیں اور رونگ کالز کی تعداد 6396 رہی۔ جن 706 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 171 تھی، میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 395 تھی، آگ لگنے کا واقعات 43 ہوئے، کرائم 11، دریا میں ڈوبنے کے 03 واقعات اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 82 رہی۔

ریسکیو 1122نے ماہ مئی میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم6.1 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 8.02 منٹ رہا۔

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 201 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button