دینہ

انچارج دینہ پولیس چوکی ملک اعظم کا تبادلہ، سب انسپکٹر حامد خان انچارج چوکی تعینات

دینہ: ڈی پی او جہلم عبدلغفار قیصرانی نے دینہ پولیس چوکی انچارج ملک اعظم کا تبادلہ، پولیس لائن اور ان کی جگہ پولیس لائن سے سب انسپکٹر حامد خان کو چوکی انچارج دینہ مقرر کر دیا۔

ملک اعظم نے دینہ میں دوران ڈیوٹی اچھا وقت گزارا اور ان کے دور میں جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ،نئے آنے والے چوکی انچارج حامد خان کو اہلیان دینہ نے خوش آمدید کہا اور امید کی کہ شہر کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے دینہ چوکی انچارج ملک اعظم کا تبادلہ پولیس لائن جہلم کر دیا، ملک اعظم نے دینہ شہر میں اپنا ایک اچھا وقت گزارا اور جرائم کی کمی میں اہم کردار ادا کیا ااہلیان دینہ نے ان کی دینہ تعیناتی کو سراہا ،جب کہ ان کے پیش رو حامد خان پولیس لائن سے چوکی انچارج دینہ تعینات کر دیا گیا جنہوں نے چارج لے کر کام شروع کر دیا۔

حامد خان سب انسپکٹر ایک اچھی پہیچان کے مالک انسان دوست شخصیت ہیں اور اہلیان دینہ نے امید کی کہ ان کی دینہ تعیناتی سے جرائم کی شرح میں مزید کمی آئے گی اور وہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button